آقا بزرگ تہرانی
آقا بزرگ تہرانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 اپریل 1876ء تہران ، قاجار خاندان |
وفات | 20 فروری 1970ء (94 سال)[1] نجف |
شہریت | ایران عراق |
عملی زندگی | |
پیشہ | کتابیات ساز |
کارہائے نمایاں | طبقات اعلام شیعہ ، الذریعہ الی تصانیف الشیعہ |
درستی - ترمیم |
آیت اللہ العظمیٰ آقا بزرگ تہرانی یا محمد محسن بن علی تہرانی منزوی (پیدائش: 7 اپریل 1876ء— وفات: 20 فروری 1970ء) نجف کے حوزہ علمیہ سے تعلق رکھنے والے شیعی مرجع تھے۔آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی اور آیت اللہ العظمیٰ محمد حسین نجفی اُن کے شاگردوں میں سے ہیں۔ اُن کی وجہ شہرت اُن کی تصانیف طبقات اعلام الشیعہ اور الذریعۃ الی تصانیف الشیعۃ ہیں۔
سوانح
[ترمیم]بزرگ تہرانی 11 ربیع الاول 1293ھ مطابق 7 اپریل 1876ء کو تہران میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد اور داد اِسی شہر کے علمائے دین میں سے تھے ۔ پردادا حاج محسن تاجر تھے جنھوں نے منوچہر خان معتمد الدولہ گرجی کی معاونت سے ایران میں سب سے پہلا چھاپہ خانے کا سنگ بنیاد رکھا۔ آپ نے دو شادیاں کیں جن سے 5 بیٹے اور 4 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔علی نقی منزوی اور احمد منزوی ان بیٹوں میں سے ہیں جنھوں نے الذریعہ کی تالیف میں باپ کی مدد کی۔
تحصیل علم
[ترمیم]ابتدائی تعلیم کا آغاز مدرسہ دانگی سے ہوا، پھر مدرسہ پامنار اور مدرسہ فخریہ (مروی) سے علم حاصل کیا۔ عربی ادبیات شیخ محمد حسین خراسانی اور شیخ محمدباقر معزالدولہ ، منطق مرزا محمد تقی، علم اصول سیدعبدالکریم مدرسی، سیدمحمد تقی گرکانی اور شیخ علی نور ایلکائی کے پاس پڑھا۔ ریاضی کا کچھ حصہ مرزا ابراہیم زنجانی کے پاس پڑھا۔ اِسی طرح تاریخ ادبیات اور رجال حدیث کا علم حاصل کیا ۔ 10 جمادی الثانی 1315ھ مطابق 6 نومبر 1897ء کو مزید تعلیم کے حصول کی لیے نجف گئے اور وہاں 1329ھ مطابق 1911ء تک وہاں رہے۔ یہاں حاج مرزا حسین نوری طبرسی، شیخ محمدطہٰ نجف، سید مرتضی کشمیری، حاج مرزاحسین میرزا خلیل، آخوند ملا محمّد کاظم خراسانی، سید احمد حائری تہرانی، مرزا محمدعلی چہاردہی، سید محمد کاظم یزدی اور شیخ الشریعہ اصفہانی کے دروس میں شرکت کی ۔
وفات
[ترمیم]طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں 13 ذوالحجہ 1389ھ مطابق 20 فروری 1970ء کو نجف میں فوت ہوئے۔ اپنی وصیت کے مطابق اپنے کتب خانہ میں مدفون ہوئے کہ جسے علما اور طلاب کے عمومی استفادے کے لیے وقف کیا تھا۔
تالیفات و تصانیف
[ترمیم]- مزید پڑھیں: طبقات اعلام الشیعہ، الذریعۃ الی تصانیف الشیعۃ
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb15551843g — بنام: Muḥammad Muḥsin Āġā Buzurk al-Ṭihrānī — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ